تجارت
ٹرمپ کی کامیابی کے بعد بٹ کوائن کی قیمت 87,000 ڈالر کی نئی بلندی پرپہنچ گئی
دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی، بٹ کوائن، ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ امریکی انتخابی کامیابی کے بعد 87,000 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ پیر کی سہ پہر 3:45 پر بٹ کوائن کی قیمت کے مطابق 87,083 ڈالر تھی، جو پچھلے ہفتے کے دوران 28 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتی ہے۔
کرپٹو مارکیٹ میں اس بے مثال اضافے کی وجہ ممکنہ طور پر نئی انتظامیہ کی “کرپٹو دوستانہ” پالیسی کی امید ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ٹرمپ حکومت کرپٹو کے لیے آسان قوانین اور ایک واضع نظام متعارف کرا سکتی ہے، جس سے ڈیجیٹل اثاثوں کی ترقی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
تاہم، جہاں کچھ لوگ اس اضافے سے پرجوش ہیں، وہیں ماہرین کرپٹو کی غیر یقینی فطرت کے پیش نظر خبردار بھی کر رہے ہیں۔ بٹ کوائن کی قیمت میں ماضی میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کے تجربات سے معلوم ہوتا ہے کہ کرپٹو میں سرمایہ کاری خطرات کے ساتھ آتی ہے۔ کچھ لوگوں کے نزدیک مستقبل میں مزید ترقی کا امکان موجود ہے، جبکہ دیگر محتاط رہنے کی تنبیہ کر رہے ہیں۔
کرپٹو مارکیٹ کے لیے یہ ایک اہم وقت ثابت ہو سکتا ہے، اور آنے والی حکومت کا کرپٹو سے متعلق رویہ اس صنعت کا مستقبل طے کرے گا۔