Connect with us

صحت

ضلع مردان میں ڈینگی کیسز تیزی سے بڑھنے لگے

Published

on

ضلع مردان میں ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک ڈینگی مچھر کے وار سے 31 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ مزید درجنوں مریض زیرِ تشخیص ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ دنوں میں یہ وبا مزید پھیل سکتی ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ صبح اور شام کے اوقات میں مچھر کے کاٹنے کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے، اس لیے عوام حفاظتی تدابیر ضرور اختیار کریں۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ گھروں اور محلوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں، پانی کو ہمیشہ ڈھانپ کر رکھیں اور مچھر دانی یا ریپیلنٹ کا استعمال کریں۔

محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ ڈینگی کے بڑھتے خطرات پر قابو پایا جا سکے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *