Connect with us

اہم خبریں

خیبر پختونخوا سیلاب متاثرین تاحال امداد کے منتظر، معاوضوں میں تاخیر

Published

on

خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی میں تاخیر کے باعث سخت مشکلات کا سامنا ہے، اور اب بھی سیکڑوں خاندان حکومتی پیکیج کے منتظر ہیں۔

جاری سرکاری دستاویزات کے مطابق سیلاب سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے 286 افراد کو تاحال مکمل امداد فراہم نہیں کی گئی۔ 74 جاں بحق افراد کے لواحقین اعلان کردہ 20،20 لاکھ روپے کے منتظر ہیں، جنہیں ابھی تک ادائیگی نہیں کی گئی۔

اسی طرح 247 زخمیوں میں سے صرف 35 افراد کو امداد ملی ہے جبکہ 212 افراد ابھی بھی انتظار کر رہے ہیں۔ گھروں کے نقصانات کے معاوضے میں بھی سست روی برقرار ہے۔ 598 مکمل تباہ شدہ گھروں میں سے صرف 36 مالکان کو معاوضہ ملا جبکہ 562 محروم ہیں۔

جزوی طور پر متاثرہ 2 ہزار 971 گھروں میں سے صرف 7 کو معاوضہ دیا گیا جبکہ باقی 2 ہزار 964 خاندان تاحال حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل اسفندیار خٹک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے ورثا کو 20 لاکھ اور زخمیوں کو 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بیشتر متاثرین کو امداد دی جا چکی ہے جبکہ باقی کو بھی جلد رقم فراہم کر دی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *