Connect with us

تجارت

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے سماجی فلاحی منصوبوں کے لیے 33 کروڑ ڈالر کا نیا پیکیج

Published

on

ایشین ڈویلپمنٹ بینک  نے پاکستان کی سماجی فلاحی اسکیموں کو مزید تقویت دینے کے لیے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس امداد سے ملک بھر میں تقریباً 93 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔

یہ اعلان  کی سالانہ ترقیاتی رپورٹ 2024 میں کیا گیا، جس کے مطابق یہ رقم مشروط نقد رقوم کی فراہمی کے لیے استعمال کی جائے گی، تاکہ بچوں اور نو عمر افراد کی تعلیم کو فروغ دیا جا سکے، بالخصوص قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں۔

اس منصوبے کا ایک اہم پہلو خواتین، بچیوں، اور بچوں کے لیے صحت کی سہولیات تک رسائی بہتر بنانا بھی ہے، جبکہ غریب علاقوں میں غذائیت کی کمی کو دور کرنا بھی ترجیحات میں شامل ہے۔

 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان سمیت افغانستان، کرغزستان اور دیگر وسطی و مغربی ایشیائی ممالک اب بھی غربت، محدود سہولیات اور سماجی ناہمواری جیسے سنگین مسائل کا شکار ہیں۔

پاکستانی حکام نے اس امداد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ملک میں سماجی انصاف، شمولیتی ترقی، اور غریب طبقے کی فلاح میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *