سیاست
ٹرمپ کا انکشاف: پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے قریب تھے، پاکستان ذہین قوم ہے

امریکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایک وقت میں ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے تھے۔
انہوں نے کہا، “صورتحال اس حد تک بگڑ گئی تھی کہ ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔ دونوں ممالک میزائل لانچ کر رہے تھے، وہ بھی مکمل طاقت سے۔”
ٹرمپ نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں پاکستان سے “بہت اچھے مذاکرات” ہوئے۔ انہوں نے پاکستانی قوم کو “ذہین اور باصلاحیت” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان شاندار چیزیں بناتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے دور میں پاکستان کے ساتھ تجارتی مذاکرات کا آغاز ہوا تھا، اور پاکستان امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے۔
ٹرمپ نے زور دیا کہ ان کے حکام نے بھارت اور پاکستان دونوں سے رابطہ قائم رکھا تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔
ٹرمپ نے ایران اور روس کے حوالے سے بھی سخت پیغامات دیے اور کہا کہ یوکرین کے ساتھ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں روس کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔