Connect with us

کھیل

مصباح الحق قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے امیدواروں میں شامل، پی سی بی کی خاموشی پر سوالات

Published

on

پاکستان کرکٹ بورڈ میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود سابق کپتان مصباح الحق قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مصباح نے ریڈ بال ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور وہ بورڈ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

مصباح الحق، جو 2019 سے 2021 تک چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کے دوہرے عہدوں پر کام کر چکے ہیں، موجودہ بھرتی عمل کی غیر شفافیت پر تشویش کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینیجمنٹ کے دیگر ارکان بھی اس غیر واضح صورتحال سے ناخوش ہیں۔ کمیٹی نے پی سی بی حکام سے وضاحت طلب کی، تاہم بورڈ کی جانب سے کوئی باضابطہ جواب موصول نہیں ہوا۔

اس صورتحال نے کوچنگ عملے اور سلیکٹرز کو الجھن میں ڈال دیا ہے، جبکہ دوسری جانب پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کو معمول کے مطابق کام جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *