Connect with us

کھیل

بابراعظم کے ٹیم سے اخراج پر والد کا سخت ردعمل، ناقدین کو آئینہ دکھا دیا

Published

on

پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ سے باہر کیے جانے پر ان کے والد کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

بابر کے والد نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ان کے کارنامے گنواتے ہوئے کہا کہ بیٹے کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیے جانے کے باوجود ٹیم سے نکال دیا گیا۔ انہوں نے سابق کرکٹرز کو بھی سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں جواب دیا جائے تو وہ برداشت نہیں کر پائیں گے۔

انہوں نے شائقین کرکٹ کو مشورہ دیا کہ وہ ناقدین کی ماضی کی کارکردگی کو پی سی بی کی ویب سائٹ پر دیکھیں اور خود فیصلہ کریں۔

بابر کے والد نے مزید کہا کہ وہ اپنے بیٹے کے پہلے اور آخری کوچ، مینٹور اور ترجمان ہیں، لہٰذا انہیں بولنے کا پورا حق حاصل ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بابراعظم نیشنل ٹی ٹوئنٹی اور پی ایس ایل میں بہترین پرفارمنس دے کر مضبوط واپسی کریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *