Connect with us

سیاست

ایران کی زیرِ زمین جوہری تنصیبات مکمل طور پر فعال ہیں: سربراہ ایٹمی ایجنسی

Published

on

ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ محمد اسلامی نے ایک اہم بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایران کی زیرِ زمین جوہری تنصیبات مکمل طور پر فعال ہیں اور ایرانی سائنسدان پہلے سے کہیں زیادہ حوصلے اور عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا
“ہماری جوہری تنصیبات نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ مکمل آپریشنل بھی ہیں۔ ہمارے سائنسدان قومی خودمختاری اور ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پورے جذبے کے ساتھ نبھا رہے ہیں۔”

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام پر حملوں کی دھمکیاں شدت اختیار کر چکی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا میں حالیہ دنوں میں دعویٰ کیا گیا کہ تل ابیب ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے تیار ہے۔

بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ محمد اسلامی کا بیان ایران کی جانب سے واضح پیغام ہے کہ وہ کسی بھی بیرونی دباؤ یا خطرے کے باوجود اپنا جوہری پروگرام جاری رکھے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *