تجارت
تیل کی قیمتوں میں کمی، جغرافیائی تنازعات سے بازار پر دباؤ
تیل کی قیمتیں پیر کو معمولی کمی کے بعد دو ہفتوں کی بلند ترین سطح پر رہیں۔ برینٹ کروڈ 74.91 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت 70.97 ڈالر رہی۔
گزشتہ ہفتے 6 فیصد اضافے کی وجہ جغرافیائی تنازعات تھے، جن میں روس کی میزائل حملے اور ایران کی یورینیم سینٹری فیوجز کی سرگرمی شامل ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ تنازعات سپلائی میں خلل ڈال سکتے ہیں، خاص طور پر ایران پر ممکنہ پابندیوں کی صورت میں عالمی سپلائی میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کمی ہو سکتی ہے۔
چین اور بھارت کی بڑھتی ہوئی خام تیل کی درآمدات اور امریکی فیڈرل ریزرو کا اجلاس بھی مارکیٹ کے رجحان پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر قیمتیں 70-80 ڈالر کے درمیان رہ سکتی ہیں۔