Connect with us

تجارت

پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت میں 18 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے وضاحت طلب کر لی

Published

on

پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کے دوران ایک حیران کن موڑ سامنے آیا ہے، جب کلاس بی شیئرز کی قیمت صرف ایک ماہ میں 4 ہزار روپے سے بڑھ کر 22 ہزار روپے فی شیئر سے تجاوز کر گئی۔

شیئر کی قیمت میں 18 ہزار روپے سے زائد کے اس غیر معمولی اضافے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج  نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی سے وضاحت طلب کر لی ہے کہ یہ اچانک تبدیلی کیوں اور کیسے واقع ہوئی۔

پی ایس ایکس کے استفسار کے جواب میں، پی آئی اے نے ایک خط میں کہا ہے کہ کمپنی کو کسی ایسی اندرونی یا بیرونی پیش رفت کا علم نہیں جو اس قیمت میں اچانک اضافے کی وجہ بن سکتی ہو۔ مزید یہ کہ ان کے پاس شیئر ہولڈرز کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے کوئی خاص معلومات موجود نہیں ہیں۔

معاشی ماہرین اور سرمایہ کار اس غیر متوقع اضافے پر حیران ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب پی آئی اے نجکاری کے نازک مرحلے سے گزر رہی ہے۔ بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ اضافہ قیاس آرائیوں، اندرونی لین دین، یا غیر مصدقہ خبروں کی بنیاد پر ہو سکتا ہے، تاہم ابھی تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ معاملے کی مکمل چھان بین اور شفاف وضاحت ضروری ہے تاکہ مارکیٹ پر اعتماد برقرار رکھا جا سکے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *