Connect with us

تجارت

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے مالی امداد، سہارا اور روشن مستقبل کارڈز کا اجرا

Published

on

خیبرپختونخوا حکومت نے یتیم بچوں اور بیواؤں کی کفالت کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سہارا کارڈ اور روشن مستقبل کارڈ کا باقاعدہ اجرا کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری تقریب میں وزیر اعلیٰ علی امن گنڈاپور نے اعلان کیا کہ روشن مستقبل کارڈ کے ذریعے 5 سے 16 سال تک کے 9 ہزار یتیم بچوں کو ماہانہ 5 ہزار روپے مالی معاونت دی جائے گی۔

اسی طرح سہارا کارڈ کے تحت 45 سال اور اس سے زائد عمر کی تقریباً 15 ہزار بیواؤں کو ہر ماہ 5 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے خود یتیم بچوں میں روشن مستقبل کارڈ اور بیواؤں میں سہارا کارڈ تقسیم کیے، جس سے سماجی تحفظ کے نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔ یہ اقدام صوبے میں مستحق افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے کا اہم ذریعہ ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *