سیاست
پاکستان دہشتگردی سے متاثرہ دوسرا بدترین ملک، حملوں میں 45 فیصد اضافہ

انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی) کی جانب سے جاری کردہ گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2025 کے مطابق، پاکستان کو دہشتگردی سے متاثرہ ممالک میں دوسرا بدترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں دہشتگرد حملوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے نتیجے میں 1,081 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
رپورٹ کے مطابق، بلوچستان اور خیبر پختونخوا وہ علاقے ہیں جہاں 96 فیصد حملے ریکارڈ کیے گئے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے سب سے زیادہ ہلاکتیں کیں، جن کی تعداد 558 تھی، جبکہ بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے بھی بڑے حملے کیے۔
حکومت پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آپریشن ”عزمِ استحکام“ کا آغاز کر دیا ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ اقدامات کافی ثابت ہوں گے، یا پاکستان مزید عدم استحکام کا شکار ہوگا؟