Connect with us

سیاست

وزیر اعظم کا بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان

Published

on

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جو عوام کے لیے بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے “اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ” کے نام سے نئی موبائل ایپ بھی لانچ کی، جس کا مقصد بلنگ نظام میں شفافیت لانا اور بجلی چوری پر قابو پانا ہے۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے پاور سیکٹر کو درپیش چار بڑے چیلنجز کی نشاندہی کی: بجلی چوری، کم استعمال، گردشی قرضہ اور مہنگی پیداواری لاگت۔ انہوں نے بتایا کہ سالانہ 500 ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے، جسے فوری روکنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت شمسی توانائی کو فروغ دے رہی ہے اور اس کے استعمال پر کوئی پابندی نہیں لگائی جائے گی۔ “سولر توانائی دنیا کا سستا ترین ذریعہ ہے، اور پاکستان میں اس کا پھیلاؤ خوش آئند ہے۔”

“اپنا میٹر” ایپ کے ذریعے صارفین اپنی میٹر ریڈنگ خود جمع کروا سکیں گے، جس سے اوور بلنگ اور شکایات میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ ایپ کو پانچ علاقائی زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ آزاد بجلی پیدا کرنے والوں سے مذاکرات کے بعد فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 4.5 روپے کمی کی گئی ہے، جب کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے سے مزید 7.5 روپے فی یونٹ کمی ممکن ہوئی ہے۔

انہوں نے اس اصلاحاتی عمل کو ملک کی معیشت کے استحکام کی طرف قدم قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ بجلی صارفین کو سستی، منصفانہ اور شفاف خدمات فراہم کی جائیں گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *