کھیل
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: پاکستان کا چھ رکنی دستہ ٹوکیو روانہ

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 13 ستمبر سے شروع ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا چھ رکنی دستہ شریک ہوگا۔ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق ملک کے نمایاں کھلاڑی ارشد ندیم کے ساتھ ساتھ خاتون ایتھلیٹ تمین خان بھی ایونٹ میں قومی پرچم کی نمائندگی کریں گی۔
قومی اسکواڈ میں کوچ سلمان اقبال بٹ اور ڈاکٹر علی شیر باجوہ شامل ہیں، جبکہ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین ساہی اور لیفٹیننٹ کرنل شاہ بھی ٹوکیو کا سفر کریں گے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ ایک ساتھ دو پاکستانی ایتھلیٹس عالمی سطح پر شرکت کر رہے ہیں، جس سے ملک میں کھیلوں کے فروغ کی امیدیں مزید بڑھ گئی ہیں۔ عوام کی نظریں خاص طور پر گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم پر مرکوز ہیں، جو ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔