سیاست
نئی سیاسی جماعتیں ریحام خان کی پارٹی جیسی ہوں گی, فواد چوہدری کا دعویٰ

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئی سیاسی جماعتوں کی کوئی گنجائش نہیں، جو بھی پارٹی بنے گی وہ ریحام خان کی پارٹی جیسی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اصل سیاست کا مرکز صرف بانی پی ٹی آئی ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت سینیٹ کی سیٹوں کی بندر بانٹ میں مصروف ہے اور بانی پی ٹی آئی کو باہر نہ لانے کی سازش میں شریک ہے۔ ان کے بقول، موجودہ لیڈر شپ کو خطرہ ہے کہ اگر بانی باہر آگئے تو ان کی “لیڈری” ختم ہو جائے گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ قیادت کسی قسم کی عوامی تحریک نہیں چلا سکتی اور پارٹی کے اندر سیاسی حکمت عملی کا فقدان ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر بانی کے بیٹے سیاست میں آئیں تو اپوزیشن میں نئی جان آ سکتی ہے۔ عالیہ حمزہ سے متعلق انہوں نے کہا کہ ان کا کسی تحریک میں کوئی کردار نہیں۔