Connect with us

تجارت

فِچ کی رپورٹ میں پاکستان کی معیشت مستحکم قرار، کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری

Published

on

عالمی ریٹنگ ایجنسی فِچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو بہتر قرار دیتے ہوئے ملک میں اقتصادی استحکام کی نشاندہی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ساختی اصلاحات اور مہنگائی میں کمی پاکستان کی معیشت کے لیے مثبت اشاریے ہیں۔

فِچ کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود کو بارہ فیصد تک کم کرنا مہنگائی میں کمی کا عندیہ دیتا ہے، جو اوسط چوبیس فیصد سے کم ہو کر جنوری میں دو فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔ معاشی ترقی تین فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے، جس میں ترسیلات زر اور زرعی برآمدات اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں ایک ارب دو کروڑ ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور تین ماہ کے درآمدی اخراجات کے مساوی زرمبادلہ ذخائر کو مثبت پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔ تاہم، پاکستان کو آئندہ مالی سال میں بائیس ارب ڈالر کے قرضے ادا کرنے ہیں، جن میں سے تیرہ ارب ڈالر کے دو طرفہ قرضے ممکنہ طور پر دوبارہ شیڈول کیے جا سکتے ہیں۔

فِچ نے مزید کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے مقرر کردہ حدف سے زیادہ پرائمری سرپلس حاصل کیا ہے، مگر مالی سال کے پہلے نصف میں ٹیکس وصولی متوقع ہدف سے کم رہی۔ صوبائی حکومتوں نے زرعی آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کے قوانین بھی منظور کر لیے ہیں، جو ایک اہم اصلاحی قدم ہے۔

فِچ کا کہنا ہے کہ اگر زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ جاری رہا اور بیرونی مالی ضروریات کم ہوئیں تو جولائی میں پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر ہو سکتی ہے، تاہم آئی ایم ایف کے جائزے میں تاخیر کی صورت میں منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *