فن و ثقافت
راکھی ساونت کی سلمان خان کے لیے پاکستانی دلہن کی پسند

بالی ووڈ کی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت ایک بار پھر خبروں میں آ گئی ہیں، اور اس بار انہوں نے سلمان خان کے لیے پاکستان سے دلہن چن لی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں راکھی ساونت نے اعلان کیا کہ انہوں نے سلمان خان کے لیے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو منتخب کر لیا ہے۔
راکھی کا کہنا تھا، ’’سلمان بھائی، میں نے تمھارے لیے ہانیہ عامر کو چن لیا ہے، وہ میری پاکستانی بھابھی ہیں اور تمھارے لیے بہترین شریک حیات ثابت ہوں گی۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ہانیہ عامر بالی ووڈ میں قدم رکھیں اور سلمان خان کے ساتھ کام کریں۔ راکھی نے ہانیہ کو دبئی آنے کی دعوت دی، جہاں وہ سلمان خان سے ان کے بارے میں بات کریں گی۔
راکھی ساونت نے بالی ووڈ میں ہانیہ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ جلد ہی بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بھی اپنا نام روشن کریں گی۔