Connect with us

کھیل

بھارت میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان کی شرکت کی راہ ہموار

Published

on

نئی دہلی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو 2025 میں بھارت میں منعقد ہونے والے مردوں کے ہاکی ایشیا کپ میں شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے، جو اگست اور ستمبر کے درمیان ہوگا۔

بھارتی وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور وزارت کھیل نے اس فیصلے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ بھارتی وزارت کھیل کے ایک بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی ایونٹس میں کسی بھی ٹیم کی شرکت پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔ تاہم، دو طرفہ سیریز سے متعلق فیصلے کو الگ معاملہ قرار دیا گیا ہے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں، تاہم کھیلوں کے میدان میں ممکنہ مثبت پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تاحال باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق شرائط طے ہونے کے بعد شرکت کا امکان قوی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *