Connect with us

تجارت

گھروں کے مالکان کے لیے بڑی خوشخبری, پچاس لاکھ روپے تک کے گھروں پر ٹیکس معاف

Published

on

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے گھروں کے مالکان کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا۔ اب پچاس لاکھ روپے تک مالیت کے مکانات اور رہائشی پلاٹس پراپرٹی ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

یہ اہم فیصلہ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے جاری کیا۔

محکمہ نے مزید اعلان کیا ہے کہ اس مالی سال شہریوں کو کسی اضافی پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی نہیں کرنی پڑے گی۔ مزید برآں، شہری اب اپنے ٹیکس کا تخمینہ خود لگا سکیں گے اور کل واجب الادا ٹیکس کا صرف پچیس فیصد ادا کریں گے۔

ڈائریکٹر جنرل عمر شیر چھٹہ نے کہا کہ یہ اقدام ٹیکس کے نظام کو آسان بنانے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ خود تخمینہ نظام کے تحت شہری بغیر کسی بیرونی مداخلت کے اپنے ٹیکس کا حساب خود کر سکتے ہیں۔

یہ منصوبہ عوام کے لیے مالی آسانی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکس نظام کو شفاف اور سہل بنانے میں مدد دے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *