Connect with us

سیاست

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم معاہدہ

Published

on

پاکستان نے اپنے صنعتی شعبے کو مستحکم کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے، جس میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کا کلیدی کردار ہے۔

حال ہی میں، پاکستان کے بورڈ آف انویسٹمنٹ اور یو اے ای کی انٹرنیشنل فری زون اتھارٹی کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں تاکہ پاکستان کے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی جا سکے۔

تقریب میں یو اے ای کے حکام نے پاکستان کی خطے میں اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا اور اس کی معیشت میں استحکام کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ پاکستانی حکومت نے جدید پالیسیوں اور ضوابط کے تحت اسپیشل اکنامک زونز کے لیے ایک نیا فریم ورک متعارف کرایا ہے تاکہ سرمایہ کاروں کے لیے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

اس منصوبے میں بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام بھی شامل ہے، جو سرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو آپریشن کے طور پر کام کریں گے۔ اس کے علاوہ، اسپیشل اکنامک زونز ایکٹ کے تحت زمین کی قیمتوں کی ادائیگی آسان اقساط میں ممکن بنا دی گئی ہے۔

معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ اس شراکت داری سے برآمدات میں اضافہ، تجارتی خسارہ کم کرنے اور پاکستان کی مجموعی معیشت کو ترقی دینے میں مدد ملے گی۔ یو اے ای کے ساتھ یہ تعاون پاکستان کے صنعتی مستقبل کو مزید مستحکم کرنے کے کئی بین الاقوامی اقدامات میں سے ایک ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *