Connect with us

سیاست

خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

Published

on

خیبرپختونخوا میں حالیہ تباہ کن بارشوں کے بعد محکمہ موسمیات نے ایک اور الرٹ جاری کر دیا ہے۔ تازہ ترین پیشگوئی کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں مزید بارشوں کا امکان ہے، جس سے سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

رین الرٹ کے تحت پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، صوابی، دیر، سوات، بونیر، چترال اور مالاکنڈ سمیت کئی اضلاع میں بارش ہو سکتی ہے۔ باجوڑ اور بونیر میں پہلے ہی ایمرجنسی نافذ ہے جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور سمیت دیگر اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی اضلاع بنوں، کوہاٹ، ہنگو، کرک اور وزیرستان میں بھی بارشیں متوقع ہیں جن سے ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہو سکتی ہے۔

گزشتہ روز تیمرگرہ میں سب سے زیادہ 98 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مالم جبہ، کاکول، بالاکوٹ اور سیدو شریف میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *