Connect with us

تجارت

خیبرپختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ, علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ

Published

on

مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر پی ٹی آئی میں اختلافات، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے اہم مشاورت کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی منظوری کے معاملے پر ایک نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اس حساس قانون سازی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے براہ راست مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ ملاقات آج راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں متوقع ہے، جہاں عمران خان اس وقت قید ہیں۔ ملاقات کے دوران مائنز اینڈ منرلز بل پر عمران خان کی حتمی رائے لی جائے گی، اور پارٹی کے اندرونی اختلافات سمیت سیاسی حکمت عملی پر بھی بات چیت ہو گی۔

وزیراعلیٰ کے ترجمان فراز مغل نے اس ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات نہایت اہم نوعیت کی ہوگی، جس میں پارٹی پالیسی، قانون سازی، اور تنظیمی امور پر غور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیش کیے جانے کے بعد نہ صرف اپوزیشن بلکہ خود پی ٹی آئی کے بعض اراکین اسمبلی نے بھی اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جنید اکبر جیسے سینئر رہنما نے یہاں تک کہ اپنی ہی صوبائی حکومت کو وارننگ دے دی ہے۔

یہ مشاورت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پارٹی پہلے ہی بانی رہنما کی گرفتاری، کارکنوں کے احتجاج، اور داخلی تنظیمی دباؤ جیسے مسائل کا سامنا کر رہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *