سیاست
بونیر، سوات اور باجوڑ میں فلڈ ریلیف آپریشن، پاک فوج اور ایف سی کی امدادی سرگرمیاں جاری

خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع بونیر، سوات اور باجوڑ میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے فلڈ ریلیف آپریشنز جاری ہیں۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں راشن اور دیگر ضروری سامان پہنچایا جا رہا ہے جبکہ عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق امدادی ٹیمیں دن رات ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف ہیں تاکہ تمام متاثرہ افراد کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام متاثرین کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل نہیں کر دیا جاتا۔