سیاست
ایران کا فوری مذاکرات سے انکار، امریکہ سے سیکیورٹی ضمانتوں کا مطالبہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس ارغچی نے امریکہ کے ساتھ جوہری پروگرام پر فوری مذاکرات کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک امریکہ مستقبل میں حملے نہ کرنے کی ضمانت نہیں دیتا، ایران مذاکرات کی میز پر واپس نہیں آئے گا۔
ایوننگ نیوز سے گفتگو میں ارغچی نے کہا
“ہمیں پہلے یہ یقین دہانی چاہیے کہ مذاکرات کے دوران امریکہ دوبارہ ہم پر حملہ نہیں کرے گا، تب ہی ہم دوبارہ بات چیت پر غور کریں گے۔”
یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب حالیہ دنوں میں امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے فردو، نطنز اور اصفہان کے جوہری و عسکری مراکز پر بمباری کی، جسے ایران نے بلا جواز جارحیت قرار دیا۔
ایران کا اصرار ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے، مگر امریکہ اور اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنا چاہتے ہیں۔
ارغچی نے کہا کہ اگرچہ “سفارتکاری کے دروازے بند نہیں ہوئے”، مگر موجودہ حالات میں ایران کو مزید وقت درکار ہے تاکہ اعتماد بحال ہو سکے۔