Connect with us

سیاست

ڈیرہ اسماعیل خان میں المناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

Published

on

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے دھناسر میں جمعہ کے روز ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ گاڑی بلوچستان کے علاقے خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان آ رہی تھی کہ راستے میں بریک فیل ہونے سے خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔

حادثے میں موقع پر ہی 7 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 5 خواتین، ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی، لاشوں کو اسپتال منتقل کیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

بعد ازاں چار مزید زخمی، جنہیں مقامی ذرائع نے اسپتال منتقل کیا تھا، جانبر نہ ہو سکے اور یوں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی۔

زخمیوں میں دریاء خان، احمد اور 10 سالہ یوسف شامل تھے، جنہیں طبی امداد کے بعد حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔

یہ افسوسناک حادثہ حالیہ مہینوں میں خطے کے سب سے بڑے ٹریفک سانحات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *