Connect with us

سیاست

ٹرمپ کا انکشاف: قطر پر حملے کا فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا تھا

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر پر حملے کا فیصلہ ان کی حکومت نے نہیں بلکہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ قطر پر یکطرفہ بمباری نہ امریکا کے مفاد میں ہے اور نہ ہی اسرائیل کے۔ ان کے بقول، امریکا نے اس فیصلے کی کبھی حمایت نہیں کی۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت دی ہے کہ قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کا معاہدہ جلد حتمی شکل دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ “قطر ایک خودمختار ملک اور امریکا کا قریبی اتحادی ہے، جو ہمارے ساتھ مل کر امن قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔”

ادھر وائٹ ہاؤس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ امریکا نے دوحہ میں حملے سے قبل قطری حکام کو اطلاع دی تھی، تاہم قطر نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کا کہنا تھا کہ “قطر کو کسی حملے کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، امریکی حکام کی کال ہمیں دھماکوں کے بعد موصول ہوئی۔”

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *