Connect with us

سیاست

علی امین گنڈاپور: دہشتگردی کے خلاف آپریشن ناکام، افغان حکومت مذاکرات پر تیار

Published

on

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں جتنے بھی آپریشنز ہوئے ہیں، وہ مسئلے کا حل نہیں بن سکے، بلکہ ان کے بعد دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم ہمیشہ سے کہتے آئے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہییں، اور اب وہاں سے مثبت جواب بھی آ گیا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کا مینڈیٹ وفاق کے پاس ہے، لیکن ہم نے ابتداء کی ہے اور اس ہفتے قبائلی وفد کے نام وفاق کو بھیج دیے جائیں گے۔ ان کے مطابق، دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں بے گناہ لوگوں کی جانوں کا نقصان ناقابل قبول ہے۔

وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ ان کی حکومت اور بانی پی ٹی آئی کی پالیسی ہمیشہ سے مذاکرات کی حمایت میں رہی ہے، اور یہی بات وہ 27 ستمبر کو ہونے والے جلسے میں بھی عوام کے سامنے رکھیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کرکٹ میچز خصوصاً بھارت کے خلاف شکست پر بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہر ادارہ تباہ کر دیا ہے، حتیٰ کہ کرکٹ کو بھی۔ ان کا کہنا تھا کہ “اب انڈیا سے میچ جیتنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔”

ان کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام کے ساتھ بھی مشاورت ہو چکی ہے اور جلد مذاکراتی عمل شروع کیا جائے گا تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *