Connect with us

سیاست

عالمی ’’صمود فلوٹیلا‘‘ غزہ کی جانب رواں دواں، اسرائیل کی فوجی تیاریوں میں شدت

Published

on

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ’’صمود فلوٹیلا‘‘ کی متوقع آمد کے باعث اسرائیلی فوج نے بحری کارروائیوں کی مشقیں مکمل کر لی ہیں جبکہ وزارتِ صحت نے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

یہ عالمی بیڑہ تقریباً 50 کشتیوں پر مشتمل ہے جس میں 40 ممالک کے 500 سے زائد کارکن شامل ہیں۔ ان کا مقصد غزہ کے 18 سالہ محاصرے کو توڑ کر وہاں خوراک اور ادویات پہنچانا ہے۔

اسرائیل نے پیشکش کی تھی کہ امداد اشکلون، قبرص یا ویٹیکن کے ذریعے منتقل کی جائے، تاہم منتظمین نے یہ تجویز رد کر دی۔ اطلاعات ہیں کہ بیڑے کی 9 کشتیوں کو پہلے ہی ڈرون حملوں میں نقصان پہنچا ہے، جبکہ جون اور جولائی میں دو کشتیاں اسرائیل روک چکا ہے۔

ادھر غزہ میں قحط، ادویات کی کمی اور بھوک کے باعث درجنوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وزارتِ صحت غزہ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 66 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 68 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

بیڑے کی آمد سے سمندری تصادم کے خدشات بڑھ گئے ہیں جو کسی بڑے انسانی المیے کا سبب بن سکتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *