Connect with us

سیاست

ضلع جھنگ میں عوام نے ایک منفرد انداز میں پاک فضائیہ کو خراج عقیدت پیش کیا

Published

on

پنجاب کے ضلع جھنگ میں عوام نے ایک منفرد انداز میں پاک فضائیہ  کو خراج عقیدت پیش کیا، جب سینکڑوں افراد نے جمع ہو کر انسانی تشکیل سے چین کے تیار کردہ لڑاکا طیارے کا خاکہ بنا دیا۔

یہ وہی طیارہ ہے جس نے 6 اور 7 مئی کی رات بھارت کی جانب سے پانچ مختلف پاکستانی مقامات پر میزائل حملوں کے جواب میں مرکزی کردار ادا کیا۔ پاکستان ایئر فورس نے کامیاب کارروائی میں بھارت کے تین رافیل طیارے، دو دیگر جنگی جہاز اور تین ڈرون مار گرائے۔

انسانی  طیارے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس نے عوامی جذبے اور مسلح افواج سے محبت کو اجاگر کیا۔ تقریب کے دوران عوام نے پاک فوج اور فضائیہ کے حق میں نعرے لگائے اور بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر مسرت کا اظہار کیا۔

تقریب میں چین اور ترکی جیسے دوست ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا گیا، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

یہ تقریب اُس کامیابی کی یاد میں منعقد کی گئی جو “آپریشن بنیان المرصوص” کے تحت حاصل ہوئی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ خصوصی نغمہ “یلغار” بھی اس فتح کو خراج پیش کرتا ہے، جس میں افواج پاکستان کی قربانیوں اور حوصلے کو اجاگر کیا گیا ہے۔

جھنگ کے عوام کی یہ انوکھی تقریب نہ صرف ایک جذباتی اظہار تھا بلکہ یہ ثابت کرتا ہے کہ قوم یکجہتی اور تکنیکی برتری سے لیس ہو کر ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *