Connect with us

سیاست

صمود فلوٹیلا: عالمی سول سوسائٹی غزہ کے لیے انسانی ڈھال بن گئی

Published

on

اسرائیلی محاصرے اور عالمی حکومتوں کی خاموشی کے بعد دنیا بھر کی سول سوسائٹی اب میدان میں اتر آئی ہے۔ “گلوبل صمود فلوٹیلا” کے نام سے ایک بڑا عالمی اتحاد تشکیل دیا گیا ہے جس میں 44 ممالک کے نمائندے شامل ہیں۔ یہ قافلہ رواں ماہ کے آخر میں اسپین اور تیونس سے غزہ کے لیے روانہ ہوگا، مقصد محصور فلسطینی عوام کو براہِ راست خوراک اور ادویات فراہم کرنا ہے۔

اس اتحاد میں فریڈم فلوٹیلا کولیشن، گلوبل موومنٹ فار غزہ اور مغرب صمود قافلہ شامل ہیں۔ مہم کو عالمی سیاسی و سماجی شخصیات جیسے گریٹا تھنبرگ، مارک رفالو، سوزن سرنڈن اور اٹلی کے کئی فنکاروں کی حمایت حاصل ہے۔

پاکستان بھی اس مہم کا حصہ ہے، جہاں سے ڈاکٹرز، صحافی اور سماجی رہنما قافلے کے ساتھ جائیں گے۔ دوسری جانب اسرائیلی افواج نے تازہ فضائی حملے میں خان یونس کے ناصر اسپتال کو نشانہ بنایا، جس میں کم از کم 20 افراد شہید ہوئے۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں باضابطہ قحط کا اعلان ہو چکا ہے اور 20 لاکھ سے زائد افراد بھوک اور موت کے دہانے پر ہیں، جبکہ عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *