سیاست
بھارتی فوج میں انتشار, بی ایس ایف کی فائرنگ سے 5 سکھ فوجی ہلاک

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج میں انتہائی افسوسناک اور چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں بارڈر سیکیورٹی فورس نے بھارتی آرمی کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ پر فائرنگ کر دی۔ یہ واقعہ 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب جپالہ پل کے علاقے میں پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق بی ایس ایف کی 185 ویں بٹالین نے گشت کے دوران سکھ رجمنٹ کو دشمن سمجھ کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
فوجی ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد 13 سکھ رجمنٹ کے جوانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، جس سے بھارتی فوج کے اندرونی خلفشار اور ناقص رابطہ کاری کا واضح ثبوت ملتا ہے۔
ماہرین دفاع کا کہنا ہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں بھی بھارتی فوج میں ایسی بد نظمی دیکھنے کو ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج مکمل طور پر چوکس اور تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی۔