Connect with us

سیاست

بھارت کا پاکستان کو سیلابی خطرے سے دوبارہ انتباہ

Published

on

بھارت نے پاکستان کو 24 گھنٹوں کے دوران دوسری بار ممکنہ سیلابی خطرے سے خبردار کردیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ سے رابطہ کرتے ہوئے دریائے ستلج میں پانی کے غیر معمولی اضافے اور سیلابی صورتحال کی اطلاع دی ہے۔

اس سے قبل بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے طوی کے مقام پر بھی بڑے سیلاب کے خطرے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت خان کے مطابق بھارت نے یہ اطلاع انڈس واٹر کمیشن کے ذریعے دینے کے بجائے سفارتی ذرائع سے فراہم کی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اور معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل قرار دینا بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جو خطے کے امن و استحکام پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

بھارتی اطلاع کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس پر ضلعی انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *