Connect with us

سیاست

ضلع خیبر: دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 جوان شہید، 3 زخمی

Published

on

ضلع خیبر میں باڑہ رائفل نمبر 163 ونگ پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں سپاہی شکیل، سپاہی گلفام اور سپاہی اول زمان شامل ہیں۔ زخمی اہلکاروں میں سپاہی معسود احتر، سپاہی عدیل اور سپاہی عثمان شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے تاکہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا جاسکے۔ سکیورٹی فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *