Connect with us

سیاست

دو معصوم بچے مارٹر گولے کی زد میں، مولانا فضل الرحمان کا ریاستی خاموشی پر شدید ردعمل

Published

on

ضلع ٹانک کی تحصیل گومل کے علاقے راغزائی میں پیش آنے والے دل دہلا دینے والے واقعے میں دو 6 سالہ معصوم بچے اس وقت جاں بحق ہو گئے جب ان کے گھر پر اچانک مارٹر گولہ آ گرا۔ اس المناک سانحے پر جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

مولانا نے کہا کہ “نہ بچے محفوظ ہیں، نہ خواتین اور بزرگ، ملک میں عوام کا خون سب سے سستا ہوچکا ہے اور ریاست خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔” انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ جے یو آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں کو ایک منظم سازش کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے حکومت اور ریاستی اداروں سے سوال اٹھایا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے آخر کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں، کیونکہ ملک میں جان کے دشمنوں کا دائرہ بڑھتا جا رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان معصوم بچوں کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *