Connect with us

سیاست

حج 2025, درخواستوں کی آخری تاریخ، ادائیگی کی تفصیلات جاری

Published

on

 

وزارتِ مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج 2025 کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ آج (منگل) ہے۔ تمام درخواستوں کو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر پروسیس کیا جائے گا۔

حکومتی اسکیم کے تحت آئندہ سال 1 لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ فی حاجی لاگت 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کے درمیان مقرر کی گئی ہے۔ درخواست دینے کے لیے 2 لاکھ روپے ابتدائی طور پر جمع کرانا لازمی ہے۔ قرعہ اندازی کے بعد 4 لاکھ روپے مزید جمع کرانے ہوں گے، جبکہ بقیہ رقم 10 فروری 2025 تک ادا کرنا ہوگی۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ اگر درخواست منسوخ کی جاتی ہے تو پہلی قسط میں سے 50 ہزار روپے جبکہ تیسری قسط نہ جمع کرانے کی صورت میں 2 لاکھ روپے کی کٹوتی ہوگی۔ 10 فروری کے بعد کوئی رقم واپس نہیں کی جائے گی۔

حکومت نے مرحوم حاجیوں کے ورثاء کے لیے معاوضہ بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دیا ہے۔ مزید 1,000 نشستیں ہارڈشپ کیسز کے لیے مختص کی گئی ہیں، جبکہ 300 نشستیں کم آمدنی والے ای او بی آئی ملازمین کے لیے مخصوص ہوں گی۔

وزارت نے تمام امیدواروں کو درخواستیں اور ادائیگیاں بروقت مکمل کرنے کی تاکید کی ہے تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *