Connect with us

فن و ثقافت

ہیرا پھیری 3 سے پریش راول کی علیحدگی، سائننگ رقم سود سمیت واپس

Published

on

مشہور اداکار پریش راول نے اچانک ہیرا پھیری 3 چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے فلمی دنیا میں ہلچل مچ گئی ہے۔ ’بابو راؤ‘ کے لازوال کردار سے پہچانے جانے والے پریش راول نے اپنی سائننگ فیس 11 لاکھ روپے 15 فیصد سالانہ سود کے ساتھ واپس کر دی ہے، جس کے بعد اکشے کمار کے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے قانونی کارروائی کی خبریں سامنے آئیں۔

ذرائع کے مطابق پریش راول کو اس بات پر اعتراض تھا کہ فلم کی باقی رقم یعنی 14.89 کروڑ روپے کی ادائیگی فلم کی ریلیز کے بعد ہو گی، جو کہ 2026 یا 2027 میں متوقع ہے۔

راول نے 18 مئی کو سوشل میڈیا پر تصدیق کی کہ وہ فلم کا حصہ نہیں رہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کا فیصلہ ڈائریکٹر پریادھرشن سے کسی تخلیقی اختلاف کی وجہ سے نہیں۔

ادھر سنیل شیٹی نے اس فیصلے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابو راؤ کے بغیر فلم کا تصور ہی ممکن نہیں۔ سوشل میڈیا پر پینکج ترپاٹھی کا نام بھی گردش کر رہا ہے، لیکن انہوں نے بھی انکار کرتے ہوئے کہا کہ “میں پریش جی کے سامنے کچھ بھی نہیں ہوں”۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ’ہیرا پھیری 3‘ اپنے پرانے جادو کو بحال کر پائے گی یا نہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *