Connect with us

سیاست

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد میں کشمیری سول سوسائٹی سے خصوصی مکالمہ، محبت، اتحاد اور یکجہتی کے مناظر

Published

on

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری (ہلالِ امتیاز ملٹری) نے آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

نشست میں سوال و جواب کا سلسلہ جاری رہا، جہاں کشمیری عوام نے پاکستان اور افواجِ پاکستان سے اپنی تاریخی وابستگی کا اظہار کیا۔ حاضرین نے کہا کہ “کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، تھی اور ہمیشہ رہے گی۔”

شرکاء نے پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف جرات مندانہ اقدامات کو سراہتے ہوئے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر کو کشمیری ثقافتی لباس کا تحفہ بھی پیش کیا۔

جلسے کے آخر میں “کشمیر بنے گا پاکستان” اور “پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے، جبکہ شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم لہرا کر اپنی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *