Connect with us

سیاست

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا احتجاجی پلان تیار، سڑکیں بند کرنے پر بھی غور

Published

on

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا نے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ملک عدیل نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی دباؤ اور کارکنوں کے مطالبات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ احتجاج صرف عمران خان کی رہائی کے لیے نہیں بلکہ آئینی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے ہو گا۔

ملک عدیل کے مطابق، سڑکیں بند کرنے اور ملک بھر میں رابطے منقطع کرنے کی حکمت عملی زیر غور ہے۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر مختلف اضلاع میں کارکنوں کو متحرک کر رہے ہیں تاکہ احتجاج مؤثر ہو۔

ادھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر بھی عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ جنید اکبر نے اپنی ہی صوبائی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوامی مطالبات نہ سنے گئے تو سخت ردعمل سامنے آئے گا۔

احتجاجی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا اور عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *