Connect with us

سیاست

پہلگام حملے کے بعد بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈہ: پاکستان پر الزامات کی حقیقت بے نقاب

Published

on

پہلگام حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور حکومتی جماعت بی جے پی نے بغیر کسی تحقیق اور ثبوت کے پاکستان پر الزامات عائد کر دیے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے حملے کے محض پانچ منٹ بعد پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا، اور آدھے گھنٹے میں ٹوئٹر پر  جیسے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگے۔

تاہم، تجزیہ کاروں نے انکشاف کیا ہے کہ یہ الزامات پہلے سے تیار تھے۔ ذرائع کے مطابق حملے کے صرف 15 منٹ کے اندر 500 سے زائد بھارتی اکاؤنٹس نے ایک جیسے ٹوئٹس کیے۔ دفاعی ماہرین نے سوال اٹھایا کہ بھارت نے حملے میں ہلاک ہونے والے 27 افراد کی کوئی تصویر یا ویڈیو جاری نہیں کی، اور صرف ایک مشکوک تصویر دکھائی گئی جس میں نہ خون تھا نہ زخم۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں ایسی وارداتیں ہمیشہ اس وقت ہوتی ہیں جب عالمی رہنما بھارت کا دورہ کر رہے ہوتے ہیں یا بھارت میں کوئی اہم سیاسی واقعہ رونما ہونے والا ہوتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت اپنا جھوٹا بیانیہ ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت پیش کرے، ورنہ یہ محض عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ایک کوشش ہوگی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *