سیاست
وزیراعظم اور آرمی چیف کا بنوں کا دورہ، دہشت گردی کے خلاف بڑے فیصلوں کا امکان

وزیراعظم پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر بنوں پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ دورے کے دوران عسکری اور
سیاسی قیادت کی اعلیٰ سطحی ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور عوام کے تحفظ کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
وفاقی حکومت اور فوجی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف اپنے عزم کو دہراتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔