Connect with us

سیاست

نویں جماعت کے امتحانات میں 55 فیصد طلبہ فیل، پنجاب حکومت کا سخت ایکشن کا اعلان

Published

on

پنجاب کے نویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائج نے تعلیمی نظام پر بڑے سوالات کھڑے کردیئے ہیں، جہاں 308 ہزار امیدواروں میں سے 1 لاکھ 69 ہزار طلبہ فیل ہوگئے۔ مجموعی طور پر 55 فیصد ناکامی سامنے آئی، جس میں لڑکوں کی ناکامی کی شرح 65 فیصد جبکہ لڑکیوں کی 47 فیصد رہی۔

آرٹس گروپ میں ناکامی کی شرح سب سے زیادہ رہی جہاں 63 فیصد طلبہ فیل ہوئے، جبکہ سائنس گروپ میں 53 فیصد طلبہ کامیاب نہ ہوسکے۔ پرائیویٹ اسکولز کے نتائج بہتر رہے، جہاں 67 فیصد طلبہ پاس ہوئے، جبکہ گورنمنٹ اسکولز میں 60 فیصد طلبہ فیل ہوگئے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ ناقص کارکردگی دکھانے والے اسکولز اور اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اور بار بار ناکام رہنے والے اساتذہ کی برخاستگی بھی زیر غور ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی کا آغاز ان کے اپنے تحصیل پتوکی سے ہوگا، اور تمام اضلاع سے ناکام اسکولز کی فہرستیں طلب کرلی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب محکمہ تعلیم نویں اور دسویں جماعت کے نتائج کا مکمل تجزیہ کررہا ہے، اور اب “بوٹی مافیا” کے خاتمے کے بعد یہ نتائج طلبہ کی اصل کارکردگی کو ظاہر کررہے ہیں۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم پر اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں لیکن نتائج تقریباً صفر ہیں، لہٰذا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *