Connect with us

سیاست

فوجی قیادت سفارتی ومعاشی محاذ پر بھی کرداراداکررہی ہے، وزیر دفاع

Published

on

سیالکوٹ کے جناح ہال قلعہ میں یومِ دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ہلالِ استقلال کی تبدیلی کی رسم ادا کی۔ تقریب میں اسٹیشن کمانڈر، ارکانِ اسمبلی، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او سمیت پولیس، ریسکیو 1122 اور شہری دفاع کے رضاکار شریک ہوئے جنہوں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ جنگ 1965 کے ساٹھ سال بعد بھی دشمن کا غرور خاک میں ملا ہے۔ افواج پاکستان نے ملک و قوم کے دفاع کے لیے عظیم قربانیاں دیں اور شہادت کے جذبے سے ناقابلِ تسخیر بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج نہ صرف جغرافیائی بلکہ سفارتی اور معاشی محاذ پر بھی قوم کی رہنمائی کررہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آج کا دن تجدیدِ عہد کا دن ہے، ہمیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے یکجا ہونا ہوگا۔ تقریب کے اختتام پر جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *