Connect with us

سیاست

فریڈم فلوٹیلا کا نیا مشن غزہ کی طرف رواں دواں

Published

on

اسرائیل کی جانب سے حالیہ گرفتاریوں اور امدادی مشن کو روکنے کے باوجود، بین الاقوامی تنظیم “فریڈم فلوٹیلا کولیشن” نے غزہ کی مظلوم آبادی کے لیے ایک نیا بحری قافلہ روانہ کر دیا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق، یہ قافلہ 11 کشتیوں پر مشتمل ہے۔ 25 ستمبر کو اٹلی کے شہر اوترانتو سے اٹلی اور فرانس کے جھنڈوں والی دو کشتیاں روانہ ہوئیں، جو 30 ستمبر کو ایک اور کشتی “کنشینس” سے مل گئیں۔ یہ قافلہ جلد ہی مزید آٹھ کشتیوں کے گروپ “تھاؤزنڈ میڈلینز ٹو غزہ” سے ملنے والا ہے۔

قافلے میں اس وقت تقریباً 100 رضاکار سوار ہیں اور یہ یونان کے قریب سمندری حدود میں موجود ہیں۔ اس مشن کا مقصد صرف امداد پہنچانا نہیں بلکہ غزہ میں جاری قحط، بیماری اور محاصرے کی حالت کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔

یہ کوشش اس وقت کی گئی ہے جب اسرائیلی بحریہ نے صرف ایک دن قبل 42 امدادی کشتیوں کو زبردستی روک کر 500 رضاکاروں کو حراست میں لیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 18 برس سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے، اور رواں برس مارچ سے تمام سرحدی راستے مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں حالات انسانی زندگی کے لیے ناقابلِ برداشت ہو چکے ہیں، اور اب تک 66 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *