Connect with us

سیاست

علیمہ خان کا دعویٰ: عمران خان کو توشہ خانہ ٹو کیس میں ایک اور سزا سنانے کا منصوبہ

Published

on

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے الزام لگایا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت تیزی سے اس لیے کی جارہی ہے تاکہ عمران خان کو ایک اور مقدمے میں سزا سنائی جا سکے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ یہ سب ایک طے شدہ اسکرپٹ کے تحت ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق عمران خان کو توشہ خانہ ٹو میں سزا سنائی جائے گی اور اس کے بعد ہی القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت دی جائے گی۔

انہوں نے جج شاہ رخ ارجمند اور چیف جسٹس سرفراز ڈوگر پر “آپس میں کوارڈینیشن” کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ چھ ماہ پہلے القادر کیس میں ضمانت دی جانی چاہئے تھی مگر فیصلہ روک کر رکھا گیا۔

علیمۃ خان نے مزید کہا کہ عدالتوں کے باہر ماحول خراب کرنے کے لیے پلانٹڈ افراد بھیجے جا رہے ہیں تاکہ کارکنان کو اشتعال دلایا جائے اور پھر ان پر مقدمات درج کیے جائیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *