Connect with us

سیاست

شاہ محمود قریشی سینے میں درد کے بعد اسپتال منتقل، حالت مستحکم قرار

Published

on

پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل لاہور سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی  منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو جیل میں سینے میں درد کی شکایت ہوئی، جس کے بعد انہیں جیل کے اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی، لیکن ڈاکٹروں نے مزید تشخیص کے لیے انہیں  منتقل کرنے کی سفارش کی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹس میں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے، تاہم مکمل تشخیص کے لیے مزید ٹیسٹ جاری ہیں۔

منتقلی کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ جیل حکام نے ان کے اہل خانہ کو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے کارکنان اور رہنما ان کی صحت سے متعلق تازہ ترین خبروں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *