Connect with us

سیاست

سیکیورٹی فورسز نے خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا

Published

on

سیکیورٹی فورسز نے 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب خضدار میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشتگرد کالعدم بلوچ گروپس سے تعلق رکھتے تھے اور انہیں ’’فتنہ الہند‘‘ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔

کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد مارے گئے جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا جو علاقے میں مستقبل کے حملوں کے لیے استعمال ہونا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد مختلف حملوں میں ملوث رہے ہیں۔ کارروائی کے بعد علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے آپریشن شروع کیا گیا تاکہ مزید چھپے ہوئے دہشتگردوں کو گرفتار یا ہلاک کیا جا سکے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *