Connect with us

سیاست

ساحل کی رپورٹ میں انکشاف, 2025 کے صرف چھ ماہ میں بچوں کے ساتھ جنسی استحصال کے 950 واقعات رپورٹ

Published

on

 غیر سرکاری تنظیم “ساحل” کی تازہ رپورٹ میں 2025 کے پہلے چھ ماہ کے دوران بچوں کے جنسی استحصال، اغوا، ونی، اور دیگر جرائم کے 1956 مقدمات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں صرف جنسی استحصال کے واقعات کی تعداد 950 رہی۔

رپورٹ کے مطابق جنوری سے جون تک بچوں کے اغوا کے 605 کیسز، 192 لاپتہ ہونے، 34 ونی یا کم عمری کی شادی، اور 62 ایسے کیسز شامل ہیں جن میں نومولود بچے سڑکوں یا دیگر مقامات پر مردہ یا زندہ حالت میں پائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق 52 فیصد متاثرہ افراد لڑکیاں تھیں، 44 فیصد لڑکے اور 3 فیصد نومولود بچے۔ سب سے زیادہ متاثرہ عمر کا گروپ 11 سے 15 سال کے درمیان رہا جن کے 658 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ان میں سے 72 فیصد پنجاب، 22 فیصد سندھ، اور 6 فیصد دیگر علاقوں سے سامنے آئے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ 49 فیصد کیسز میں ملزمان متاثرہ بچوں کے جاننے والے تھے، جبکہ 20 فیصد اجنبی تھے۔ شہری علاقوں سے 59 فیصد اور دیہی علاقوں سے 41 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے۔

تنظیم ساحل 1996 سے بچوں کے جنسی استحصال اور تشدد کے خلاف کام کر رہی ہے اور متاثرین کو قانونی اور نفسیاتی مدد بھی فراہم کرتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *