Connect with us

سیاست

خیبر پختونخوا میں 35 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک، 12 جوان شہید

Published

on

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا میں 10 سے 13 ستمبر کے دوران دو مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں بھارت کے پراکسی نیٹ ورک فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 35 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پہلا آپریشن ضلع باجوڑ میں کیا گیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دوسرا آپریشن جنوبی وزیرستان میں ہوا جس میں مزید 13 دہشت گرد انجام کو پہنچے۔ تاہم ان کارروائیوں کے دوران مادرِ وطن کے 12 بہادر جوان شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا۔ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق ان کارروائیوں میں افغان شہری بھی ملوث تھے اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونا اب بھی سنگین تشویش کا باعث ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے شہداء کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *