Connect with us

سیاست

خیبر پختونخوا جامعات کا کنٹرول وزیراعلیٰ کے ہاتھ، ترمیمی بل 2024ء منظور

Published

on

خیبر پختونخوا اسمبلی نے یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024ء کی منظوری دے دی، جس کے تحت اب صوبے کی تمام سرکاری جامعات کے چانسلر گورنر کے بجائے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے۔ یہ صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان نے اسمبلی میں پیش کیا۔

بل کے مطابق وائس چانسلرز کی تقرری کا اختیار وزیرِ اعلیٰ کو دے دیا گیا ہے۔ اکیڈمک سرچ کمیٹی تین نام تجویز کرے گی، جن میں سے وزیرِ اعلیٰ ایک نام کی منظوری دیں گے۔ اس ترمیم کے بعد جامعات کے انتظامی امور میں گورنر کا کردار محدود ہو گیا ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات مالی بحران کا شکار ہیں، اور اس حوالے سے گورنر نے وزیراعلیٰ کو خط بھی لکھا ہے، جس میں مالی مسائل کے حل پر زور دیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *