Connect with us

سیاست

خیبر اور خضدار میں دہشتگردوں کے خلاف بڑی کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک

Published

on

ضلع خیبر اور خضدار میں سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے دہشتگردی کی بڑی سازشیں ناکام بنا دیں۔ خیبر کے علاقے لالہ چینہ دو سار میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان کے مطابق، مارے جانے والوں میں خودکش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ نعیم چمکنی بھی شامل تھا جبکہ ایک دہشتگرد افغان شہری نکلا۔

دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، تین ایس ایم جیز، بارہ میگزین، 135 کارتوس اور تین بنڈولیئر برآمد کیے گئے۔ کارروائی کے دوران دہشتگرد کمانڈر فضل نور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

دوسری طرف بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے بھی اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

یہ کارروائیاں ملک دشمن عناصر کو واضح پیغام دیتی ہیں کہ ریاستی ادارے ہر محاذ پر چوکنا اور تیار ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *